18 فروری، 2026، 6:11 PM

نوری المالکی بدستور وزارت عظمی کے امیدوار ہیں، دولت قانون عراق

نوری المالکی بدستور وزارت عظمی کے امیدوار ہیں، دولت قانون عراق

عراقی سیاسی جماعت دولت قانون نے وزارت عظمی کی امیدواری کی منسوخی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا مہم جوئی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں سیاسی اتحاد  دولت قانون کے دفتر نے وزارت عظمی کی امیدواری سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دولت قانون کے دفتر اطلاعات کے سربراہ هشام الرکابی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بعض ذرائع کی جانب سے یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ نوری المالکی کی وزارت عظمی کے لیے نامزدگی منسوخ کردی گئی ہے، یہ دعوے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اتحاد اپنے سیاسی مؤقف پر قائم ہے اور رائے عامہ کو متاثر کرنے کی مغرضانہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

یاد رہے کہ عراقی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والے سیاسی اتحاد نے قبل ازیں نوری المالکی کو وزارت عظمی کے لیے بطور امیدوار پیش کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر مداخلت آمیز مؤقف اختیار کرتے ہوئے مخالفت کا اظہار کیا تھا۔

News ID 1938124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha