14 فروری، 2026، 5:04 PM

ایران پر اپنی مرضی تھوپنے میں مغرب ناکام ہوگا، حزب اللہ

ایران پر اپنی مرضی تھوپنے میں مغرب ناکام ہوگا، حزب اللہ

حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی ایران کے ساتھ دشمنی ان کی استکباری پالیسیوں اور صہیونی حکومت کی حمایت کا نتیجہ ہے، اور وہ ایران پر اپنی مرضی تھوپنے میں ناکام رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ شیخ علی دعموش نے صہیونی مظالم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی حفاظت اور استحکام میں مقاومت نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ پچھلے تین دہائیوں میں لبنان کی حفاظت اور صہیونی حکومت کے خلاف طاقت کا توازن برقرار رکھا ہے۔

شیخ دعموش نے کہا کہ حالیہ جنگ کے بعد حکومت کے ساتھ طے پایا تھا کہ سرکاری ادارے اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیں گے، لیکن افسوس کے ساتھ حکومت توقعات کے مطابق کام نہیں کرسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے اپنے بہترین رہنماؤں اور فرزندان کی قربانیاں دی ہیں اور وہ مزاحمت اور شہداء کی قربانیوں کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔ مزاحمت ایک جائز حق ہے اور کوئی بھی حق دفاع سے انکار نہیں کرسکتا۔

شیخ دعموش نے امریکہ کی ایران کے خلاف دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران واحد ملک ہے جو صہیونی حکومت کے ساتھ بنیادی تضاد رکھتا ہے۔ تیل، گیس، معدنی وسائل اور اہم سمندری گذرگاہیں، خصوصاً آبنائے ہرمز کی وجہ سے ایران کو خطرات کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ خود کو دنیا کا مرکز سمجھتا ہے اور دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے، انہیں اپنے غلام تصور کرتا ہے۔ امریکہ آزاد اور خودمختار ممالک کے وجود کو قبول نہیں کرتا جو اپنی قابلیت سے امریکہ کے مقابل آسکیں۔

آخر میں شیخ دعموش نے ایران میں 22 بہمن کے ملین مارچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے قیادت کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔ مغرب ایران کے نظام کو گرانے یا اپنی شرائط تھوپنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔ انقلاب اسلامی کے بعد ایران نے ہر سطح پر امریکی اور صہیونی استکبار کا مقابلہ کیا ہے، اور ہر چیلنج، محاصرے اور پابندی کے باوجود عزم و ارادے کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

News ID 1938059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha