14 فروری، 2026، 12:39 PM

ایرانی میزائل تباہ کن ہے، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

ایرانی میزائل تباہ کن ہے، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی میزائل صلاحیت خطے میں فیصلہ کن حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی اخبار یدیعوت آحارانوت نے اعتراف کیا ہے کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے کے حوالے سے ایک لفظ سننے کو بھی تیار نہیں، حالانکہ یہی میزائل 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی شہروں میں شدید تباہی کا سبب بنے تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائل طاقت ایران کے لیے سرخ لکیر کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ اس نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ جدید دفاعی نظاموں کے مقابلے میں بھی اسرائیل کے اندرونی محاذ کو مفلوج کرنے اور بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل امور کے ایک تجزیہ کار نے صہیونی ویب سائٹ وائی نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی ایسے میزائل موجود ہیں جنہیں ابھی تک استعمال نہیں کیا گیا۔ ان کے بقول اگر جنگ شروع ہوئی تو ایران بیک وقت بڑی تعداد میں میزائل داغے گا۔

News ID 1938052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha