12 فروری، 2026، 2:37 PM

این پی ٹی کے رکن کی حیثیت سے ایران کو یورینیم افزودگی کا حق حاصل ہے، گروسی

این پی ٹی کے رکن کی حیثیت سے ایران کو یورینیم افزودگی کا حق حاصل ہے، گروسی

آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ کشیدگی کے باوجود ایران معاہدۂ عدم پھیلاؤ کے دائرے میں رہتے ہوئے افزودگی کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی نے کہا ہے کہ ایران این پی ٹی کا رکن ہے جس کی وجہ سے یورینیم کی افزودگی کا حق رکھتا ہے۔

فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے معائنہ کار کئی ماہ سے تین اہم افزودگی مراکز تک دوبارہ رسائی کے منتظر ہیں۔ ایران نے ان تنصیبات کے دوروں کی اجازت دی ہے جو متاثر نہیں ہوئیں، تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جن مقامات کو نقصان پہنچا، وہاں معائنہ قانونی اور طریقہ کار سے متعلق وضاحت کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تاکید کی ہے کہ ایران این پی ٹی اور حفاظتی معاہدے کا پابند ہے، تاہم ایجنسی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون ملکی قانون کے دائرے میں ہوگا۔ ایرانی پارلیمنٹ کی منظورہ قانون سازی کے مطابق نگرانی کا اختیار سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے پاس ہے۔

News ID 1938008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha