مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔
صدر علی اف نے اپنے پیغام میں ایران اور آذربائیجان کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ان کے مشترکہ مذہبی و ثقافتی بنیادوں اور طویل المدتی ہمسایہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
آذربائیجانی صدر نے کہا کہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، دستخط شدہ دستاویزات اور نافذ کیے گئے مشترکہ منصوبے تہران اور باکو کے درمیان باہمی مفاد کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ