1 فروری، 2026، 3:23 PM

ایران کی طرف میلی نظروں سے دیکھنے والوں کو زور دار طمانچہ ماریں گے، رہبر معظم

ایران کی طرف میلی نظروں سے دیکھنے والوں کو زور دار طمانچہ ماریں گے، رہبر معظم

رہبر مظم نے کہا ہے کہ اگر کوئی ایران پر حملہ اور ایرانی قوم کو تنگ کرنے کی کوشش کرے تو زور دار طمانچہ ماریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم نے ایران کی طرف لالچی اور میلی نظروں سے دیکھنے والوں کو انتباہ کیا ہے کہ ایران پر حملے اور ایرانی قوم کو تنگ کرنے کی کوشش کی صورت میں زور دار طمانچہ ماریں گے۔

عشرہ فجر کی مناسبت سے زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ بعض اوقات دشمن جنگ کی باتیں کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم جہازوں کے ساتھ آئیں گے اور حملہ کریں گے۔ یہ باتیں نئی نہیں ہیں۔ ماضی میں بھی امریکیوں نے باتوں کی حد تک متعدد مرتبہ دھمکیاں دیں اور کہا کہ تمام آپشنز موجود ہیں جس میں جنگ بھی شامل ہے۔ آج بھی یہ شخص مسلسل دعوی کرتا ہے کہ ہم بحری بیڑا لے آئے ہیں۔

رہبر معظم نے کہا کہ ایرانی قوم کو ان باتوں سے مرعوب ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ایرانی عوام ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ ہم جنگ شروع نہیں کریں گے اور کسی پر ظلم نہیں کریں گے۔ کسی ملک پر حملہ نہیں کریں گے البتہ اگر کوئی لالچی نگاہ سے دیکھے اور حملہ کرکے تنگ کرنا چاہے تو ایرانی قوم اس کے چہرے پر زور دار طمانچہ مارے گی۔

رہبر معظم نے انتباہ کیا کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس مرتبہ جنگ شروع کرنے کی صورت میں پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آئے گا۔

News ID 1937933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha