27 جنوری، 2026، 11:34 AM

حالیہ فسادات کے اصل ماسٹر مائنڈز یا تو گرفتار یا شناخت ہو چکے ہیں، علی لاریجانی

حالیہ فسادات کے اصل ماسٹر مائنڈز یا تو گرفتار یا شناخت ہو چکے ہیں، علی لاریجانی

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ حالیہ غیر ملکی پشت پناہی سے ہونے والے فسادات کے مرکزی سرغنوں کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے یا تو گرفتار کر لیا ہے یا ان کی مکمل شناخت ہو چکی ہے، جبکہ ان کارروائیوں میں منظم اور مسلح عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ حالیہ غیر ملکی منصوبہ بندی کے تحت ہونے والے فسادات کے پیچھے کارفرما سرغنوں کو یا تو گرفتار کر لیا گیا ہے یا ایرانی سکیورٹی فورسز نے ان کی شناخت کر لی ہے۔

پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا فسادیوں کے مرکزی سرغنوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان میں سے بعض کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے مزید کہا فسادی ایک شہری نیم دہشت گرد گروہ تھے۔ تین سے چار ماہ قبل صہیونیوں نے یہ کہا تھا کہ وہ ایران کے اندر اپنے بنائے گئے ڈھانچوں کو ایک نئی مہم جوئی کے لیے استعمال کریں گے، اور ہم نے حالیہ فسادات میں اسی ڈھانچے کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فسادیوں کے قائدین کی شناخت کر لی ہے اور ان میں سے بعض کو گرفتار کیا جا چکا ہے، البتہ ان میں کچھ افراد ایسے بھی تھے جو فریب کا شکار ہو گئے تھے۔

علی لاریجانی نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس متعدد ایسے واقعات ہیں جن میں جی تھری رائفل اور پستول جیسے ہتھیار ملک کے اندر لائے گئے۔ یہ وہ لوگ نہیں تھے جو محض نعرے لگانے کے لیے گھروں سے نکلے ہوں، بلکہ یہ مکمل طور پر منظم عناصر تھے۔

News ID 1937913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha