مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق کی پارلیمنٹ کی رکن سروہ محمد رشید نے شام کی سرحد سے متصل علاقوں میں دہشت گرد عناصر کی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولانی حکومت سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کا بعض شامی سرحدی گزرگاہوں پر کنٹرول، عراق کے لیے ایک براہ راست سکیورٹی خطرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی قوت اور سرحدی راستوں پر ان کی گرفت، ان عناصر کو عراقی حدود میں داخل ہونے کا موقع فراہم کر سکتی ہے، جس سے ملک کے اندر عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
سروہ محمد رشید نے عراقی حکومت پر زور دیا کہ وہ شام سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں سکیورٹی اقدامات کو فوری طور پر مزید سخت کرے اور تمام سکیورٹی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے۔
انہوں نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ شام میں جولانی حکومت اور کرد ملیشیا قسد کے درمیان جاری مسلح جھڑپوں کے باعث داعش کے متعدد عناصر جیلوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جو پورے خطے کے لیے ایک نیا اور خطرناک چیلنج بن چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ