مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں چین کے نمائندے نے ایران میں حالیہ واقعات کو داخلی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کونسل کے ہنگامی اجلاس کی کھلی مخالفت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نمائندے نے واضح طور پر کہا کہ ایران میں حالیہ ایک مکمل طور پر داخلی معاملہ ہے اور بیجنگ انسانی حقوق کونسل کے اس ہنگامی اجلاس کی حمایت نہیں کرتا۔
اجلاس میں اسلامی جمہوری ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے بھی اس نشست کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ایران میں ہونے والی بدامنی اور دہشت گرد حملوں کی حمایت کے مترادف ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے اپنے شہریوں کے پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کیا ہے، تاہم ان احتجاجات کو منظم تشدد میں تبدیل کر دیا گیا۔
علی بحرینی کے مطابق یہ مظاہرے بعد ازاں دہشت گرد حملوں، تخریب کاری، سرکاری و نجی املاک کی تباہی اور شہریوں و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مسلح کارروائیوں کی شکل اختیار کرگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات کے دوران گرفتار کیے گئے تمام افراد کے قانونی معاملات کا باریک بینی سے اور قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ