23 جنوری، 2026، 5:57 PM

ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ

ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر نے دنیا میں آٹھ جنگیں ختم کرنے کا دعوی دہراتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایران سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دعوی دہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب تک آٹھ جنگوں کا خاتمہ کیا ہے اور اس وقت مشرق وسطی میں ایک ایسی صلح ہورہی ہے جس کی کوئی توقع نہیں کرسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حماس کو اپنا ہتھیار زمین پر پھینکنا ہوگا ورنہ اس کو مٹادیا جائے گا۔

امریکی صدر نے ایران کے بارے میں مضحکہ خیز باتوں کو تکرار کرتے ہوئے دوبارہ کہا کہ ہم نے ایرانی کی جوہری صلاحیت کو مکمل ختم کردیا ہے۔ ایک سال پہلے دنیا مشکل حالات سے دوچار تھی اور آج یورپ اور مشرق وسطی کو درپیش خطرات کم ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ گفتگو کرنا چاہتا ہے۔ ہم بھی اس کے لئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ تہران نے ہمیشہ سفارتی راستے پر تاکید کی ہے تاہم امریکہ نے حملہ کرکے سفارتی عمل کو سبوتاژ کردیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان حالات پہلے سے زیادہ کشیدہ ہوگئے ہیں۔

News ID 1937834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha