21 جنوری، 2026، 6:54 PM

ٹرمپ کے خلاف عالمی سطح پر نفرت میں اضافہ، سوئس عوام کی دورے کی مخالفت، امریکی پرچم نذرآتش

ٹرمپ کے خلاف عالمی سطح پر نفرت میں اضافہ، سوئس عوام کی دورے کی مخالفت، امریکی پرچم نذرآتش

سویٹزرلینڈ کے عوام نے امریکی صدر کے دورے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی پرچم نذر آتش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ان کے خلاف نفرت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تازہ ترین واقعے میں سویٹزرلینڈ کے عوام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوئٹزرلینڈ کے دورے پر غم و غصے کا اظہار کیا اور ان کی پالیسیوں کے مخالف مظاہرین نے امریکی پرچم نذرِ آتش کر کے شدید احتجاج کیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق بدھ کے روز بڑی تعداد میں مظاہرین نے سوئٹزرلینڈ کی سڑکوں پر جمع ہوکر امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی اور ٹرمپ کو واضح پیغام دیا کہ وہ یہاں خوش آمدید نہیں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس کا دورہ کررہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب گرین لینڈ پر قبضے سے متعلق ان کے بیانات پر عالمی سطح پر شدید ردِعمل پایا جاتا ہے، جس کے باعث سوئس عوام میں بھی غصہ بڑھتا دکھائی دیا۔

زیورخ میں ہونے والے احتجاج کے دوران ہزاروں افراد نے ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا، جہاں متعدد پلے کارڈز اٹھائے گئے تھے۔ ان میں سے ایک نمایاں پلے کارڈ پر لکھا تھا: ٹرمپ کو کوڑے دان میں پھینک دو۔

مقامی میڈیا کے مطابق، صورتحال پر قابو پانے کے لیے سوئس پولیس نے اینٹی رائٹ فورسز کو تعینات کیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

News ID 1937815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha