20 جنوری، 2026، 5:03 PM

داعش کا خطرناک ترین دہشت گرد موصل سے گرفتار

داعش کا خطرناک ترین دہشت گرد موصل سے گرفتار

الحشد الشعبی نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ موصل میں داعش کے ایک انتہائی خطرناک اور نمایاں سرکردہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الحشد الشعبی نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ موصل میں داعش کے ایک انتہائی خطرناک اور نمایاں سرکردہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ملزم شام سے موصل منتقل ہوا اور موصل کے صحرائی علاقوں اور شامی سرزمین میں داعش کی یونٹس کا براہِ راست ذمہ دار رہا۔

الحشد الشعبی نے کہا ہے کہ یہ کارروائی داعش کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور اس سے علاقے میں سیکیورٹی اور استحکام میں اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ یہ اقدام الحشد الشعبی کی خطرناک ترین دہشت گرد کو ٹریس کرنے کی اعلیٰ صلاحیت اور آمادگی کا بھی مظہر ہے۔

News ID 1937784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha