مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی کی بیٹی، زہرا مصطفوی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے نام خط لکھا ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں دل سے اللہ کا شکر گزار ہوں کہ جس نے امام خمینیؒ کے بعد ایران اور امت اسلام کو ایک دانشمند، ہمدرد، مضبوط اور ثابت قدم رہنما عطا فرمایا ہے۔ ایک ایسا ناخدا جو سیاست کے رموز سے واقف ہے اور جنہوں نے انقلاب اور ایران کی کشتی کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کی خطرناک موجوں سے محفوظ گزاراہے۔ آج دوست اور دشمن سب ہی ایران کو عظمت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہ سب اللہ کی مہربانی، قوم کی قدردانی اور آپ کی دانا قیادت کی وجہ سے ہے۔
خط کا متن کچھ اس طرح ہے۔
بخدمت رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای (مدّظلہ العالی)
سلام اور تحیات کے ساتھ، میں دل سے اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے امام خمینیؒ کے بعد ایران اور امت اسلام کو ایک دانشمند، ہمدرد، مضبوط اور ثابت قدم رہنما عطا فرمایا ہے۔ ایک ایسا ناخدا جو سیاست کے رموز سے واقف ہے اور جنہوں نے انقلاب اور ایران کی کشتی کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کی خطرناک موجوں سے محفوظ گزارا ہے۔ آج دوست اور دشمن سب ہی ایران کو عظمت کے ساتھ یاد کرتے ہیں اور یہ سب اللہ کی مہربانی، قوم کی قدردانی اور آپ کی دانا قیادت کی وجہ سے ہے۔
حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف سازشیں اور دشمنی کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔
دشمن چالیس سالوں سے چھپے ہوئے دشمنی کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ ایران کو شکست دینے اور پادشاہی کے ذلت آمیز دور کو واپس لانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ایران سے نظام ولایت فقہ کو ختم کیا جائے۔ اسی لیے، گزشتہ تین دہائیوں کے دوران انجام پانے والے تمام فسادات میں، دشمن، اس کے منظم سازشی ٹولہ اور اندرونی فریب خوردہ آلہ کاروں نے آپ (رہبر عزیز اور ایران کی کشتی کے ناخدا) کو نشانہ بنایا ہے۔ اگرچہ مجھے معلوم ہے کہ یہ فریب خوردہ لوگ بھی آپ کی دعاؤں کے دائرے سے محروم نہیں ہیں، لیکن ہم، ایران کے عوام کے طور پر، آپ کی شان اقدس میں کیے جانے والے اہانتوں سے دلبرداشتہ ہیں اور مقامِ ولایت کی حفاظت میں اپنی کوتاہیوں پر افسوس کرتے ہیں۔
ایرانی شجاع قوم نے ہمیشہ ایسے مواقع پر اپنی موجودگی سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے ولی امر کے حامی ہیں۔ امریکہ کے مجرم صدر اور ایران کے تمام دشمنوں کو خطاب کرتے ہوئے ہم کہتے ہیں: وہی سرباز جو امام خمینی ؒ کے حامی تھے، آج اپنے وقت کے ولی فقیہ کے حامی اور محافظ ہیں۔ وہ اپنے وطن اور دین کے دفاع کے لیے کوئی بھی قربانی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ