14 جنوری، 2026، 8:38 PM

ایران سے تجارت پر ٹرمپ کا ٹیرف امریکی بدحالی کی علامت ہے، روس

ایران سے تجارت پر ٹرمپ کا ٹیرف امریکی بدحالی کی علامت ہے، روس

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ملکوں پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کے ٹرمپ کے اعلان کے بارے میں کہا ہے کہ یہ تجارتی رقابت ميں واشنگٹن کی بدحالی کی علامت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بدھ کو ماسکو میں نامیبیا کے بین الاقوامی روابط و تعاون کے وزیر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جب امریکا جیسا کوئی  طاقتور ملک اس طرح کا غیر منصفانہ طرزعمل اختیار کرے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ رقابت میں اس کی پوزیشن مسلسل گررہی ہے۔

 سرگئی لاؤروف نے کہا کہ امریکا کی یہ روش زیادہ عرصہ جاری نہیں رہ سکتی کیونکہ یہ طرزعمل بین الاقوامی روابط اور در اصل بین الاقوامی سیاست میں سخت بحران پر منتج ہوگا۔

 روس کے وزیر خارجہ نے  تہران ماسکو روابط کے بارے میں کہا کہ کوئی بھی تیسرا ملک ایران روس روابط کی ماہیت تبدیل نہیں کرسکتا۔

انھوں نے کہا کہ تہران ماسکو روابط اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے صدورکے  باہمی سمجھوتوں پر استوار ہیں جو دونوں ملکوں اور اقوام کے مفادات پورے کرتے ہیں۔

News ID 1937695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha