مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 200 مسلح افراد کو گرفتار کیا ہے جو گزشتہ دنوں مختلف شہروں میں فسادات اور تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے سینکٹروں شرپسند عناصر کو گرفتار کیا ہے جو ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف احتجاج کو پر تشدد بنانے اور عام شہریوں اور املاک پر حملوں میں ملوث تھے۔
دوسری جانب سیکورٹی اداروں نے واضح انتباہ کیا ہے کہ سیکورٹی کو خطرے میں ڈالنے والے مسلح افراد اور گروہوں کے خلاف سخت اقدام کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ