6 جنوری، 2026، 9:35 PM

مخاصمت آمیز اقدامات جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی قومی سلامتی کونسل

مخاصمت آمیز اقدامات جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی قومی سلامتی کونسل

ایرانی قومی سلامتی کونسل نے دشمن کے دھمکی آمیز بیانات اور مداخلت کے اعلانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کی سلامتی، خودمختاری اور سرحدی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل نے ملک کے خلاف جاری سازشوں پر دشمنوں کو سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ مخاصمت آمیز اقدامات جاری رہیں تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دشمن کے جارحانہ رویے کے جاری رہنے کی خبردار کیا۔ جس بیان میں دشمن کے دھمکی آمیز بیانات اور مداخلت کے اعلانات کی سخت مذمت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ ایران کی سلامتی، خودمختاری اور سرحدی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران کے پرانے دشمن، جنہوں نے پہلے بھی ایرانی خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کی ہے، اب بھی دھمکی آمیز بیانات اور ملک میں مداخلت کے اعلانات کر رہے ہیں۔ یہ سب بین الاقوامی قانون کے خلاف اور ان کا مقصد ایران کو کمزور اور ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ صرف سیاسی باتیں نہیں بلکہ دباؤ اور خوف پیدا کرنے کی ایک منصوبہ بندی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

ایران قومی یکجہتی، دفاعی طاقت اور مکمل تیاری کے ساتھ واضح کرتا ہے کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور سرحدی سالمیت سرخ لکیریں ہیں۔ کسی بھی قسم کے مخاصمت آمیز اقدام یا مداخلت پر فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایران صرف حملے کے بعد جواب دینے تک محدود نہیں، بلکہ خطرے کے آثار ظاہر ہونے پر بھی حفاظتی اقدامات کرے گا۔ دشمن کے دھمکی آمیز رویے کو جارحانہ سمجھا جائے گا، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ایران مناسب اور سخت جواب دے گا۔ اس کے نتائج کی ذمہ داری دشمن پر ہوگی۔

News ID 1937570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha