4 جنوری، 2026، 7:55 PM

ایرانی قوم میدان جنگ میں دشمن کو شکست دے چکی، اب سافٹ وار میں بھی عبرتناک شسکت دے گی، حسین طائب

ایرانی قوم میدان جنگ میں دشمن کو شکست دے چکی، اب سافٹ وار میں بھی عبرتناک شسکت دے گی، حسین طائب

آئی آر جی سی کے چیف کے مشیر حسین طائب نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل، ایران کے خلاف عسکری میدان میں ناکامی کے بعد اب سافٹ وارکے ذریعے اپنے اہداف حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں، لیکن ایرانی قوم انہیں اس محاذ پر بھی شکست دے گی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کے مشیر حجۃ الاسلام والمسلمین حسین طائب نے اتوار کے روز تبریز میں قدس فورس کے سابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی چھٹی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ اب ایران میں سافٹ وار کا سہارا لے رہے ہیں کیونکہ انہیں ادراک ہو چکا ہے کہ وہ عسکری طور پر کامیاب نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت نے میدانِ جنگ میں ناکامی کے بعد اپنی حکمت عملی کو سافٹ وار کی طرف موڑ دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن سافٹ وار میں بھی ناکام ہوگا کیونکہ ایرانی قوم ہمیشہ حق کے محاذ کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

حسین طائب نے کہا کہ انقلاب اور مقاومت کی تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ باایمان کمانڈروں اور مجاہدین نے فوجی اور سافٹ وار، دونوں محاذوں پر ثابت قدمی دکھائی ہے۔

انہوں نے دشمن کے اندرونی اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ براہ راست تصادم میں دلچسپی نہیں رکھتا اور خطے میں نئی نسلوں کے ذریعے ثقافتی اور سماجی تبدیلی کو ترجیح دیتا ہے، جبکہ صیہونی حکومت جلد از جلد عسکری کارروائی کرنے پر اصرار کرتی ہے۔ تاہم، ایرانی قوم کا اتحاد دشمن کو اس کے مقاصد حاصل کرنے سے روک دے گی۔

News ID 1937522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha