1 جنوری، 2026، 11:59 PM

شہید قاسم سلیمانی کی چھٹی برسی، کرمان میں ہزاروں افراد کی مزار پر حاضری

شہید قاسم سلیمانی کی چھٹی برسی، کرمان میں ہزاروں افراد کی مزار پر حاضری

ہفت مقاومت اور جنرل قاسم سلیمانی کی چھٹی برسی کے آغاز پر گلزار شہداء کرمان میں منعقدہ تقریب میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے مقاومتی بلاک کے عظیم کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتۂ مقاومت اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چھٹی برسی کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو کرمان کے گلزارِ شہداء میں ایک بڑے عوامی اجتماع کے ساتھ ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، برسی کی تقریبات کا آغاز ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ گلزار شہداء کرمان میں واقع شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر پہنچے اور مقاومتی محاذ کی اس نمایاں شخصیت کے ساتھ گہری عقیدت اور احترام کا اظہار کیا۔

منتظمین کے مطابق، اس سال کرمان میں ہفتۂ مقاومت کی تقریبات یکم جنوری سے سات جنوری تک جاری رہیں گی، جس کے دوران مختلف ثقافتی اور مذہبی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

News ID 1937456

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha