30 دسمبر، 2025، 9:59 PM

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے دھمکی آمیز بیانات، صبر و تحمل سے کام لیا جائے، روس

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے دھمکی آمیز بیانات، صبر و تحمل سے کام لیا جائے، روس

امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کے بعد روس نے ایران کے خلاف جارحیت سے گریز اور صبر اور تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے دورہ امریکہ کے دوران صدر ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف دونوں ملکوں کے اشتعال انگیز بیانات پر عالمی سطح پر تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ روس نے دونوں ملکوں کو اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینا ضروری ہے۔

کریملن کے ترجمان پیسکوف نے مزید کہا کہ روس کے نزدیک یہ ضروری ہے کہ مغربی ایشیا میں کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ روس ایران کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو فروغ دیتا رہے گا۔

یاد رہے کہ ماسکو نے تہران کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے ہیں اور اس سال اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔

News ID 1937411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha