مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے صہیونی حکومت اور امریکہ کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب سخت اور پشیمان کن ہوگا۔
صدر پیزشکیان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کسی بھی ظالمانہ اقدام کے سامنے خاموش نہیں رہے گا اور اپنی خودمختاری و قومی مفادات کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دشمنوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ایران کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران امن کا خواہاں ہے، لیکن جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ