29 نومبر، 2025، 12:58 PM

ایران_روس_آذربائیجان: شمال-جنوب کوریڈور کی ترقی پر اتفاق

ایران_روس_آذربائیجان: شمال-جنوب کوریڈور کی ترقی پر اتفاق

ایران، روس اور آذربائیجان نے باکو اجلاس کے موقع پر شمال-جنوب کوریڈور کے مغربی راستے کی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، CIS ممالک کی ٹرانسپورٹ کونسل کا 83 واں اجلاس باکو میں منعقد ہوا، جس میں 15 رکن ممالک کے سربراہان اور نمائندہ وفود شریک ہوئے۔  

اجلاس کے موقع پر، اسلامی جمہوریہ ایران، جمہوریہ آذربائیجان اور روس کے ریلوے سربراہان نے طویل المدتی اور مفید تعاون کے فروغ کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ 

اس یادداشت میں اہم نکات شامل ہیں، جن میں مغربی راستے پر بین الاقوامی شمال-جنوب کوریڈور کے لیے مستقل قیمتوں کا تعین، رقابتی قیمتوں کی تشکیل اور لاجسٹک خدمات کی ترقی شامل ہے۔  

تینوں ممالک نے اس معاہدے کے تحت ایک بار پھر پائیدار اور مفید دوطرفہ و کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور ہدف مقرر کیا کہ شمال-جنوب کوریڈور کے مغربی راستے کو ایک فعال علاقائی گذرگاہ بنایا جائے۔

News ID 1936802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha