24 نومبر، 2025، 12:21 PM

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی لاریجانی نے ایک پیغام میں کہا کہ وہ آج ایران کے دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی 12 روزہ جارحیت کے دوران پاکستانی عوام نے ایران کی حمایت کی، جسے ایرانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان خطے میں پائیدار امن کے دو اہم اور مؤثر ممالک ہیں اور تہران ہمیشہ برادر ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔

News ID 1936694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha