مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران، چین، قزاقستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ترکیہ کے نمائندوں نے استنبول میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد چین–یورپ ریلوے کوریڈور کے جنوبی راستے سے مال برداری کو فروغ دینا ہے۔
اس معاہدے کے تحت ایران کو چین سے یورپ جانے والی کنٹینر ٹرینوں کے لیے گولڈن گیٹ وے قرار دیا گیا ہے۔
اس معاہدے میں چھ ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یکساں ٹیرف مقرر کیے جائیں، ٹرینوں کے سفر کے وقت کو کم کیا جائے، اضافی اور کسٹم اخراجات میں کمی کی جائے اور ضروری انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے۔
ان اقدامات کے ذریعے جنوبی راستے سے گزرنے والی کنٹینر ٹرینوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو ایران کی سرزمین سے گزرتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال تقریباً ۶۰ ملین ٹن مختلف محمولات، تقریبا ۲۰ ہزار کنٹینر ٹرینوں کے ذریعے چین اور یورپ کے درمیان منتقل کیے گئے۔ معاہدے کے نفاذ کے بعد توقع ہے کہ اس بڑے حجم کا قابلِ ذکر حصہ ایران کے راستے منتقل ہوگا، جس سے ملک کو نمایاں اقتصادی اور تجارتی فوائد حاصل ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ