16 نومبر، 2025، 9:34 PM

جوہری صنعت کے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں، ایران 

جوہری صنعت کے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں، ایران 

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ جوہری صنعت کے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، جن میں زراعت، طب اور صنعت شامل ہیں۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طلبہ تنظیموں کی مرکزی کونسل کے اراکین نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم (AEOI) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جوہری صنعت کی تازہ ترین کامیابیوں اور صلاحیتوں کی نمائش دیکھی اور ادارے کے سربراہ ڈاکٹر محمد اسلامی سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر محمد اسلامی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ایٹمی توانائی تنظیم نے جوہری صنعت کے تمام شعبوں میں ترقی کی ہے، جن میں جوہری ایندھن، زراعت، طب، صنعت اور پلازما ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ اس ٹیکنالوجی نے عوامی زندگی کے کئی مسائل حل کیے ہیں اور قومی معیشت کی ترقی میں بھی کردار ادا کیا ہے۔  

اسلامی نے مزید کہا کہ تنظیم نے تحقیق کے مرحلے سے صنعتی مرحلے کی طرف مؤثر حرکت کی ہے اور یہ حکمتِ عملی جوہری شعبے کے سائنسدانوں کے لیے مرکزی لائحہ عمل کے طور پر متعین کی گئی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ آج کئی تحقیقی کامیابیاں صنعتی پیداوار، تکنیکی خدمات کی فراہمی اور ملک کی حقیقی ضروریات کے جواب دینے کے مرحلے تک پہنچ چکی ہیں۔ یہ راستہ ادارہ کے اندر با ہدف اور منظم انداز میں جاری ہے۔

News ID 1936527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha