9 جولائی، 2026، 8:19 AM

ٹرمپ کی بے ہودہ باتوں کا جواب عملی اقدامات سے دیں گے، عراقچی

ٹرمپ کی بے ہودہ باتوں کا جواب عملی اقدامات سے دیں گے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے توہین آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی بھی بے ہودہ الفاظ کا جواب ویسی زبان میں نہیں دیتے، ہمارا جواب ہمارا عمل ہوتا ہے، جو فیصلہ کن اور جرات مندانہ ہوتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر کے سوشل میڈیا پر دیے گئے توہین آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم، مہذب اور بہادر ایرانی قوم کو توہین آمیز اور گھٹیا زبان میں مخاطب کرنے سے اس قوم کی عظمت، وقار اور بلند مقام میں کوئی کمی نہیں آسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنی قدیم تہذیب، عظیم ثقافت اور اعلی اخلاقی اقدار کی پابندی کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔

سید عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ ہم کبھی بھی بے ہودہ الفاظ کا جواب ویسی ہی زبان میں نہیں دیتے۔ ہمارا جواب ہمارا عمل ہوتا ہے، جو فیصلہ کن، جرات اور بہادری سے بھرپور ہوتا ہے۔

News ID 1940219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha