ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم
-
جوہری ٹیکنالوجی سے انسانیت کی خدمت؛ اصفہان میں ایران کا سب سے بڑا پلازما تھراپی سینٹر کا قیام
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے اصفہان میں ملک کے سب سے بڑے اور جدید ترین پلازما تھراپی کلینک کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ سہولت ایران میں پلازما تھراپی کا 12واں مرکز ہے جو سرجری کے بعد کے انفیکشنز اور پیچیدہ زخموں کے علاج کے لیے قومی مشن کے تحت کام کرے گا۔
-
ایران کی سائنسی ترقی دشمنوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، سربراہ ایٹمی توانائی تنظیم
ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اسلامی نے تہران میں پہلی نیوکلیئر میڈیسن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی سائنسی اور علمی ترقی دشمنوں کے لیے سب سے بڑی تشویش کا باعث بن چکی ہے۔
-
ایران کی جوہری توانائی کے میدان میں جدید پیش رفت، تین جدید جوہری مصنوعات کی نمائش
ایران نے پیر کی صبح تہران بین الاقوامی نمائشگاہ میں منعقدہ ایک تقریب میں تین نئی جوہری کامیابیاں متعارف کرائیں۔ اس تقریب میں ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف اور ایران کی جوہری توانائی تنظیم (AEOI) کے سربراہ محمد اسلامی نے شرکت کی۔
-
ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کھلی جارحیت ہے، اسلامی
ایران کے اعلیٰ حکام نے پرامن جوہری تنصیبات پر حملے کو تاریخ میں بے مثال اور کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے امریکہ کو اس کے تمام نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
-
جوہری صنعت کے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں، ایران
ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ جوہری صنعت کے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، جن میں زراعت، طب اور صنعت شامل ہیں۔