12 نومبر، 2025، 1:33 PM

گرجستان میں ترک فوجی طیارہ گر کر تباہ، 20 اہلکار جاں بحق 

گرجستان میں ترک فوجی طیارہ گر کر تباہ، 20 اہلکار جاں بحق 

ترک وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ گرجستان میں ترک فوج کا C-130 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 20 اہلکار جاں بحق ہوئے۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گرجستان میں ترک فوجی طیارے کے حادثے میں 20 فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔  

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ حادثہ کل شام آذربائیجان اور گرجستان کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ فوجی طیارہ C-130 آذربائیجان سے گرجستان کی طرف جا رہا تھا جب حادثے کا شکار ہوا۔  

وزارتِ دفاع نے مزید کہا کہ حادثے کے بعد فوری طور پر سرچ اور ریسکیو آپریشن گرجستانی حکام کے تعاون سے شروع کر دیا گیا۔

News ID 1936443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha