7 نومبر، 2025، 5:50 PM

لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خطرناک علاقائی اثرات ہوں گے، تہران کا سخت انتباہ

لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خطرناک علاقائی اثرات ہوں گے، تہران کا سخت انتباہ

ایران نے لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جنگی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جنگی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں۔ 

تہران نے لبنان پر اسرائیلی تازہ حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایران کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے یہ حملے ایک خودمختار ریاست کی قومی خودمختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف صریح تجاوز ہیں، جو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نومبر 2025 میں طے پانے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک صہیونی فوج کے حملوں میں ایک ہزار سے زائد لبنانی شہری شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ درجنوں رہائشی و عوامی مقامات تباہ ہوئے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے ان کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے امریکہ کی مکمل حمایت اور ہم آہنگی سے انجام پا رہے ہیں، جو اسرائیل کی جارحانہ اور توسیع پسندانہ فطرت کا ثبوت ہیں۔

ایران نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور علاقائی ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ان اقدامات کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں، کیونکہ تل ابیب کی مسلسل بلاسزا جارحیت پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے لبنانی شہریوں کی شہادت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران لبنان کی حکومت، عوام اور مزاحمتی قوتوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اور ان کے اس جائز حق کی حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی خودمختاری اور سلامتی کا دفاع کریں۔

News ID 1936353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha