6 نومبر، 2025، 9:53 PM

صہیونی حکومت کو ایران کے منہ توڑ جواب نے دنیا کو حیران کردیا، چیئرمین سینیٹ پاکستان

صہیونی حکومت کو ایران کے منہ توڑ جواب نے دنیا کو حیران کردیا، چیئرمین سینیٹ پاکستان

ایرانی پارلیمانی اسپیکر سے ملاقات کے دوران پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ حملوں پر ایران کے دندان شکن جواب نے عالمی برادری کو حیران کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ 12 روزہ جنگ میں ایران کی عسکری قوت نے صہیونی حکومت کو غیر معمولی دھچکا پہنچایا اور یہ اسلام اور امت مسلمہ کی طاقت کا مظہر تھا۔  

قالیباف نے ایوان صدر میں پاکستانی قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اس وقت ہوئی جب ایران ایٹمی مذاکرات میں مصروف تھا، جن کی پرامن نوعیت بارہا ثابت ہوچکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے مذاکرات کے عین وسط میں اور براہ راست امریکی حمایت ایران پر حملہ سے کیا۔ یہ حملہ تمام اقوام کے لیے ایک گہرا سبق ہے۔ اس واقعے نے اسرائیلی حکومت اور امریکہ دونوں کی بے اخلاص پالیسیوں کو بے نقاب کردیا۔  

ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جرات مندانہ جواب نے عالمی برادری کو حیران کردیا ہے۔

News ID 1936338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha