مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ونزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ان کی حکومت روزانہ کی بنیاد پر روسی حکومت سے تمام امور پر رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ وینزویلا کے تعلقات صنعت، ٹیکنالوجی، معیشت اور عسکری معاملات سمیت تمام اہم شعبوں پر محیط ہیں۔ یہ تعاون باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر قائم ہے۔
مادورو نے مزید کہا کہ روس ایک بڑی عالمی طاقت ہے جو وینزویلا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ باوقار تعلقات قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس سے قبل روسی وزارتِ خارجہ نے موجودہ حالات میں کاراکس کی درخواستوں کا جواب دینے کے لیے روس کی آمادگی کا اعلان کیا تھا، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے مادورو نے کہا یہ بالکل درست ہے۔ ایسا ہی ہونا چاہیے سکون، اعتماد اور بھائی چارہ گی۔
آپ کا تبصرہ