1 نومبر، 2025، 10:21 AM

ٹرمپ کا جوہری دھماکوں سے متعلق مبہم مؤقف، ایران کا سخت ردعمل

ٹرمپ کا جوہری دھماکوں سے متعلق مبہم مؤقف، ایران کا سخت ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ جوہری دھماکوں سے متعلق سوال پر واضح جواب دینے سے انکار کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ جوہری دھماکوں سے متعلق سوال پر واضح جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا۔ اگر دوسرے ممالک کرتے ہیں، تو ہم بھی کریں گے۔

 ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ایران نے امریکی مؤقف کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے خطرناک، غیر ذمہ دارانہ اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا جو خود کو “دفاع کا علمبردار” قرار دیتا ہے، درحقیقت “جوہری ہتھیاروں سے لیس غنڈا” بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وہ ملک ہے جو برسوں سے ایران کے پُرامن جوہری پروگرام پر تنقید کرتا رہا ہے، مگر اب خود بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

عراقچی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا کو جوہری پھیلاؤ کو معمول بنانے کے اس خطرناک رویے پر جواب دہ ٹھہرائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دنیا میں جوہری پھیلاؤ کا سب سے بڑا خطرہ خود امریکا ہے۔

News ID 1936238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha