1 نومبر، 2025، 9:41 AM

ٹرمپ کے خلاف اوباما کی خفیہ سرگرمیوں میں اضافہ

ٹرمپ کے خلاف اوباما کی خفیہ سرگرمیوں میں اضافہ

سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر باراک اوباما نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تشویش ظاہر کی ہے اور ان کے خلاف نئی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر ان اقدامات پر جو ڈیموکریٹ پارٹی کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اوباما جو جو بائیڈن کے دورِ حکومت میں کم ہی منظرِ عام پر آئے، اب ایک نئی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں جس میں نوجوان ڈیموکریٹس کی شمولیت کے ساتھ امریکی سیاسی نظام پر دباؤ ڈالنے اور انتخابی حلقوں کی تقسیم پر اثرانداز ہونے کا منصوبہ شامل ہے۔

سی این این نے مزید بتایا کہ اوباما نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ ڈیموکریٹس کے اقتدار میں آنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، اور ان کی سرگرمیاں پارٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔

اوباما نے امریکہ میں قانونی اور سیاسی کشیدگی میں اضافے کی طرف بھی اشارہ کیا اور زور دیا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک موثر اور مختلف حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔

اسی تناظر میں، اوباما نے پارٹی رہنماؤں اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں اور غیرعلانیہ نشستیں شروع کی ہیں تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ ٹرمپ کے خطرناک اقدامات کا مؤثر جواب دیا جانا چاہیے۔

News ID 1936236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha