26 اکتوبر، 2025، 5:57 PM

امریکہ کی نئی چال: داعش کے بہانے میں عراق پر گرفت مضبوط کرنے کی کوشش

امریکہ کی نئی چال: داعش کے بہانے میں عراق پر گرفت مضبوط کرنے کی کوشش

عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد کریم نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ داعش کی دوبارہ فعالیت کے بہانے عراق میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے جواز تلاش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی پارلیمنٹ کے رکن محمد کریم نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ داعش کے خطرے کو عراق میں مستقل موجودگی برقرار رکھنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بدامنی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، جو بعض عرب ممالک کی مدد سے اسرائیل کے مفادات کو تقویت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

محمد کریم نے کہا کہ امریکا اپنی فوجی موجودگی کو ختم کرنے کے بجائے مزید مستحکم کر رہا ہے، جبکہ عراقی سکیورٹی فورسز اور حشد شعبی داعش کے باقی ماندہ عناصر کا پیچھا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش اب اپنی زمینی قوت کھو چکی ہے۔

News ID 1936138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha