مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے بدنام زمانہ زندان "جو" میں ۹۰ سے زائد سیاسی اور عقیدتی قیدی دو ہفتے سے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ قیدیوں کی صحت خطرے میں ہے، بعض بیہوش ہو کر اسپتال منتقل ہوئے ہیں۔
قیدیوں نے آزادی اور بہتر سہولیات کا مطالبہ کرتے ہوئے خطوط بھیجے، لیکن ان کی درخواستیں نظر انداز کر دی گئیں۔ اس کے بعد انہوں نے ناشتہ اور شام کے کھانے سے انکار کیا اور ۱۴ اکتوبر سے غیر محدود بھوک ہڑتال شروع کیا۔
قیدیوں کے مطابق بعض افراد ۲۰۱۱ کے عرب بہار کے بعد سے قید میں ہیں، کچھ نے پندرہ سال قید میں گزارے۔ قید کے دوران انہیں تشدد، طبی سہولیات کی کمی، پانی، بجلی، وینٹیلیشن اور خوراک کی کمی جیسے مسائل کا سامنا رہا، جس کے نتیجے میں بعض قیدی وفات پا چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ