17 اکتوبر، 2025، 7:27 PM

امریکہ کی وینزویلا کے خلاف فوجی نقل و حرکت پر ایران کا شدید ردعمل

امریکہ کی وینزویلا کے خلاف فوجی نقل و حرکت پر ایران کا شدید ردعمل

وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی نقل و حرکت ایران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن کو اشتعال انگیزی سے باز رہنے کا انتباہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے وینزویلا کے ساحلی علاقوں کے قریب امریکہ کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ماہی گیری کی کشتیوں پر حملے اور فوجی مداخلت کی کھلی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے میں اشتعال انگیزی کے مترادف ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف مؤثر اقدامات کرے اور جارحیت کو روکنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی اقدامات کی مذمت کرے اور وینزویلا کی خودمختاری کا تحفظ یقینی بنائے۔

News ID 1935985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha