13 اکتوبر، 2025، 11:36 AM

ٹرمپ تل ابیب پہنچ گئے، نتن یاہو کی جانب سے ایئرپورٹ پر استقبال

ٹرمپ تل ابیب پہنچ گئے، نتن یاہو کی جانب سے ایئرپورٹ پر استقبال

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پہنچ گئے، جہاں غاصب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو نے ان کا استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تل ابیب میں بن گوریون ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیرِ اعظم بنیامین نتانیہو بھی صدر ٹرمپ کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

بن گورین ایئرپورٹ پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہو گئی ہے اور جنگ بندی کے معاہدے کا سب خیرمقدم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ پائیدار رہے گا اور قطری حکام کی کوششوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے اس معاہدے کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔

News ID 1935917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha