13 اکتوبر، 2025، 5:07 PM

فلسطینی قیدیوں کی پہلی بس غزہ پہنچ گئی، جشن کا سماں، عوام کا والہانہ استقبال

فلسطینی قیدیوں کی پہلی بس غزہ پہنچ گئی، جشن کا سماں، عوام کا والہانہ استقبال

فلسطینی قیدیوں کی پہلی بس غزہ پہنچ گئی، جشن کا سماں، عوام کا والہانہ استقبال

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے عمل کے تحت پہلی بس غزہ پہنچ گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ۳۸ بسوں پر مشتمل قافلے کی پہلی بس غزہ میں داخل ہو چکی ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں عوام کی بڑی تعداد اپنے قیدیوں کے استقبال کے لیے جمع ہے۔ لوگوں نے حماس اور اسلامی جہاد کے پرچم اٹھا رکھے ہیں، جبکہ فضا میں خوشی کے نعروں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

علاوہ ازیں، دو بسیں آزاد کیے گئے فلسطینی قیدیوں کو لے کر بیتونیا (مغربی رام اللہ) بھی پہنچ گئی ہیں۔

یاد رہے کہ آج صبح اور دوپہر کے اوقات میں دو مرحلوں میں اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کی کارروائیاں بھی مکمل ہوئیں، جن کے تحت ۲۰ اسرائیلی قیدیوں کو فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا گیا۔

News ID 1935920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha