12 اکتوبر، 2025، 11:55 AM

غزہ میں جنگ بندی، فلسطینی قوم نے صہیونی حکومت کا سر جھکا دیا، قالیباف

غزہ میں جنگ بندی، فلسطینی قوم نے صہیونی حکومت کا سر جھکا دیا، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے فلسطینی عوام کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانیت سوز مظالم کے بعد صہیونی حکومت دنیا میں مزید رسوا ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم نے قربانیوں کے باوجود صہیونی حکومت کو اپنے مطالبات ماننے پر مجبور کیا۔ آج اسرائیلی حکمران دنیا میں سب سے زیادہ منفور ہوچکے ہیں، جبکہ فلسطین سربلند اور آزاد ہے۔

انہوں نے غزہ میں جاری نسل کشی، محاصرے اور جارحیت کے خاتمے، انسانی امداد کی آزادانہ فراہمی اور بین الاقوامی عدالتوں سے صہیونی مجرموں کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

قالیباف نے کہا کہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتیں اپنے شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہر سازش کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے شہداء مقاومت یحییٰ سنوار، اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں دشمن کو پسپا کرنے کا باعث بنیں۔

News ID 1935896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha