11 اکتوبر، 2025، 8:22 PM

قاہرہ، ورلڈ پیرا پاور لفٹنگ چمپئن شپ، ایران نے گولڈ میڈل جیت لیا

قاہرہ، ورلڈ پیرا پاور لفٹنگ چمپئن شپ، ایران نے گولڈ میڈل جیت لیا

17 سالہ عطیہ سادات نے 61 کلوگرام کیٹیگری میں 90 کلو وزن اٹھا کر ایران کو سونے کا تمغہ دلایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی نوجوان کھلاڑی عطیہ سادات حسینی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ پیرا پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں ایران کے لیے پہلا ویمنز عالمی طلائی تمغہ جیت لیا۔ 17 سالہ حسینی نے خواتین کی 61 کلوگرام کیٹیگری میں 90 کلو وزن اٹھا کر شاندار کامیابی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق قاہرہ، مصر میں ہونے والے مقابلوں میں 20 سال یا اس سے کم عمر کے 120 ایتھلیٹس (84 مرد و 36 خواتین) نے 19 مختلف ایونٹس میں شرکت کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی پیرا پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد افریقہ میں کیا گیا ہے۔

امریکا کی برنلی ہٹسن نے چاندی جبکہ آئرلینڈ کی نیوم بکلے نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کے مقابلوں میں بھی ایرانی نوجوانوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ مانی سعیدی نے 88 کلوگرام کیٹیگری میں 172 کلو وزن اٹھاکر طلائی تمغہ جیتا، جبکہ رضا عنایت‌اللہی نے 97 کلوگرام کیٹیگری میں 195 کلو کے نئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

دو روزہ “روکی اینڈ نیکسٹ جن” مقابلوں کے اختتام پر ازبکستان 13 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا، آرمینیا دوسرے اور ایران چار طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ میزبان مصر نے تین طلائی تمغے جیتے۔

News ID 1935883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha