9 اکتوبر، 2025، 10:22 PM

ایران کے ساتھ مل کر کام کریں گے، صدر ٹرمپ

ایران کے ساتھ مل کر کام کریں گے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر نے کہا ہے کہ غزہ میں امن کی بحالی کے لیے ایران کی حمایت خوش آئند ہے، خطے کے ممالک تعمیر نو میں کردار ادا کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کابینہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے اب ایران کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں صدر ٹرمپ نے غزہ کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے امیر ممالک غزہ کی تعمیرنو میں حصہ لیں گے اور ان کی کوششوں سے غزہ کے لیے حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ہمیں آگاہ کیا ہے کہ وہ امن کے لیے کام کرنا چاہتا ہے اور وہ اس امن معاہدے کے مکمل حامی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ جلد مصر اور مقبوضہ فلسطین کا دورہ کریں گے تاہم غزہ جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

News ID 1935851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha