9 اکتوبر، 2025، 9:13 AM

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا، حماس کا باضابطہ اعلان

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا، حماس کا باضابطہ اعلان

حماس نے باضابطہ طور پر غزہ میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک باضابطہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ فریقین کے درمیان ایک ایسا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہوگا، صہیونی قابض افواج نوارِ غزہ سے انخلاء کریں گی، انسانی ہمدردی کی امداد کی فراہمی ممکن ہوگی اور قیدیوں کا تبادلہ عمل میں لایا جائے گا۔

حماس نے قطر، مصر اور ترکی کی بطور ثالث کوششوں کو سراہا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان مساعی پر بھی اظہارِ قدردانی کیا جو جنگ کے حتمی خاتمے کے لیے انجام دی جا رہی ہیں۔

تحریک نے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ، ثالث ممالک اور عرب و اسلامی فریقین صہیونیستی قابضین کو معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا پابند بنائیں تاکہ وہ کسی قسم کی تاخیر یا سستی سے کام نہ لیں۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ بندی کئی عوامل کا نتیجہ ہے، تاہم اس کی بنیادی وجہ غزہ کے عوام کی عظیم قربانیوں، ان کے بے مثال صبر اور مزاحمت کی ناقابل شکست پائیداری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے دفاع اور ۷ اکتوبر کی طوفان الاقصیٰ کارروائی کے ثمرات کو محفوظ رکھنے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے اس جنگ بندی کو ایک قومی کامیابی قرار دیا جو عوامی اتحاد اور مزاحمت کے ساتھ گہری وابستگی کو اجاگر کرتی ہے۔

عزت الرشق نے کہا کہ مذاکرات کے تمام مراحل میں ہماری نظر اور دل غزہ کے عوام پر مرکوز رہے کیونکہ ان کے پاکیزہ خون اور عظیم قربانیوں نے ایثار اور وفاداری کا عہد باندھا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو کچھ صہیونی دشمن نے دو سال تک نسل کشی، قتل عام اور بھوک مسلط کرنے کے باوجود حاصل نہیں کیا، وہ مذاکرات کی میز پر بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

News ID 1935835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha