6 اکتوبر، 2025، 8:54 AM

حماس کے وفد کی قاہرہ آمد، ٹرمپ منصوبے پر مذاکرات کا آغاز

حماس کے وفد کی قاہرہ آمد، ٹرمپ منصوبے پر مذاکرات کا آغاز

حماس نے اعلان کیا کہ اس کا وفد غزہ کے بارے میں امریکی صدر کے منصوبے پر مذاکرات کے آغاز کے لیے قاہرہ پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا وفد، جس کی قیادت خلیل الحیہ کر رہے ہیں، قاہرہ پہنچ گیا ہے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے کے تحت جنگ بندی کے طریقہ کار پر مذاکرات کرے گا۔

ٹرمپ نے حال ہی میں 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے جس میں فوری جنگ بندی، صہیونی قیدیوں کی رہائی کے بدلے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی آزادی، صہیونی فوجیوں کی طے شدہ لائنوں تک واپسی اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک بین الاقوامی ادارے کے قیام پر زور دیا گیا ہے۔

حماس کے مطابق مزاحمتی قوتیں اس منصوبے کو مشروط طور پر قبول کرنے پر آمادہ ہیں اور بعض نکات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ حماس کا مؤقف ہے کہ گزشتہ برسوں میں بھی اس نے ہمیشہ منصفانہ امن اور جنگ بندی کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کا حالیہ منصوبہ اصل معنوں میں امن کا روڈ میپ نہیں بلکہ صہیونی ریاست کو ان داخلی اور خارجی بحرانوں سے نکالنے کی ایک کوشش ہے، جن کی جھلک دنیا بھر میں مختلف میدانوں، بشمول اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، کھیلوں، جامعات اور قانونی اداروں میں اسرائیل کے خلاف بڑھتے رویے سے واضح ہے۔

News ID 1935781

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha