مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے میزائل یونٹ نے فلسطین-2 ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کے مطابق، جنرل سریع نے بتایا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں لاکھوں صیہونی شہریوں نے پناہ گاہوں میں پناہ لی۔
انہوں نے کہا کہ یمن فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ساتھ رابطے میں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یمن مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا۔
دوسری جانب عرب اور اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی کہ یمن سے ایک میزائل مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب داغا گیا، جس کے باعث بن گوریان ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ یمن سے میزائل داغا گیا ہے۔ حملے کے بعد کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
اسرائیل کے چینل 12 نے بھی رپورٹ دی کہ میزائل حملے کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی گئی اور تمام پروازیں معطل کی گئیں۔
آپ کا تبصرہ