مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز حزب اللہ لبنان کے سابق سیکریٹری جنرل، شہید سید حسن نصراللہ اور دیگر مزاحمتی رہنماؤں کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
اس مناسبت سے مرکزی تقریب دارالحکومت تہران کے امام حسینؑ اسکوائر میں منعقد ہوئی، جہاں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈرز اور فوجی حکام بھی موجود تھے۔
اسی طرح ایران کے دیگر شہروں میں بھی برسی کے اجتماعات اور یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں عوام نے بھرپور شرکت کی اور شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔





آپ کا تبصرہ