مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوج پر شدید حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں غاصب فورسز کو جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ غزہ میں قابض فوج کے ایک ٹینک کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹر زخمی فوجیوں کو مقبوضہ علاقوں کے اسپتالوں میں منتقل کر رہے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی فوجی یونٹ پر اینٹی ٹینک میزائل سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کئی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو اسوتا، ایخیلوف اور سوروکا اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فوجی ٹینک کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
عبری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ غزہ شہر کی الجلا سڑک پر پیش آیا اور جھڑپیں اب بھی جاری ہیں۔
بعض ذرائع کے مطابق، مزاحمتی فورسز کی جانب سے میزائل حملے میں دو فوجی ہلاک اور نو شدید زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے گھات لگا کر حملہ کیا اور ٹینک اور بلڈوزر کو نشانہ بنایا۔ جب اسرائیلی امدادی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں تو انہیں بھی بم سے نشانہ بنایا گیا۔
اسی دوران، فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے الشفاء علاقے میں مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹر مسلسل علاقے میں پرواز کررہے ہیں، اور غزہ شہر میں جلتے ہوئے اسرائیلی فوجی ساز و سامان کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔
عبرانی ذرائع نے مقاومت کی جانب سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر مسلسل حملوں کی تصدیق کی ہے۔
غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، النصر محلے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجی ساز و سامان کو نشانہ بنایا۔ جب قابض فوجی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آئیں تو فلسطینی شہریوں کی جانب سے تکبیر کی صدائیں بلند ہوئیں۔
آپ کا تبصرہ