25 ستمبر، 2025، 8:43 PM

ایران کا جوہری پروگرام مکمل شفاف، کسی بھی قیمت پر معطل نہیں کیا جائے گا، محمد اسلامی

ایران کا جوہری پروگرام مکمل شفاف، کسی بھی قیمت پر معطل نہیں کیا جائے گا، محمد اسلامی

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے ملک کے جوہری پروگرام کو شفاف قرار دیتے ہوئے ہر قیمت پر جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے ماسکو میں گلوبل اٹامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی رکاوٹوں اور دباؤ کے باوجود ایران اپنے جوہری پروگرام کا جاری رکھنے کے منصوبے پر قائم ہے اور نئے جوہری منصوبوں پر روس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا

 محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر شفاف ہے اور تہران اسے ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی مغربی دباؤ کے تحت ایران کے خلاف مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، حالانکہ ایران کا پروگرام ضابطوں کے مطابق اور شفاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نجی طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام خطرناک نہیں ہے۔

اسلامی نے اعلان کیا کہ ایران اور روس کے درمیان نئے بڑے اور چھوٹے جوہری بجلی گھروں کی تعمیر کے معاہدے کئے گئے ہیں۔

انہوں نے ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کی پانچ دہائیوں پر محیط محنت نے اس صنعت کو سائنسی ترقی کی علامت بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک کی جانب سے مسلسل پابندیاں، دھمکیاں، تخریب کاری اور فوجی اقدامات کے باوجود ایران کی جوہری صنعت نے اعلی تکنیکی اور صنعتی معیار حاصل کیے ہیں۔

News ID 1935575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha