مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین جان کیری نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے متعلق مغربی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کی طرح ایران کو بھی پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا حق حاصل ہے۔امریکی سینٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین جان کیری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ توانائی کے حصول کیلئے دیگر ممالک کی طرح ایران کو بھی پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا حق حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صدر اوبامہ کو چاہئے کو وہ بش پالیسی کے برعکس عالمی اتحاد قائم کریں اور ایرانی جوہری پروگرام کے متعلق تہران سے مزید معلومات حاصل کریں۔ سینٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے ایرانی ایٹمی پروگرام کے متعلق مشورے صدر اوبامہ کو بھجوادئیے ہیں پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھنا ایران کا حق ہے واضح رہے کہ ایران نے مغربی ممالک کے زبردست دباؤ کے باوجود اپنے ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی حق کی بھر پور حفاظت کی اور مغربی ممالک کی پابندیوں کے باوجود ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی سے ہمکنار کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ