25 ستمبر، 2025، 8:14 AM

مذاکرات اور اسنپ بیک ایک ساتھ ممکن نہیں، صدر پزشکیان

مذاکرات اور اسنپ بیک ایک ساتھ ممکن نہیں، صدر پزشکیان

مسعود پزشکیان نے نیویارک میں ناروے کے وزیراعظم سے ملاقات میں مغربی ممالک سے وعدوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا اور ایران کے جوہری پروگرام کو پرامن قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک اسنپ بیک کا راستہ اختیار کرتے ہیں تو مذاکرات کا کوئی مطلب باقی نہیں رہتا۔

تفصیلات کے مطابق ناروے کے وزیر اعظم یونیز گار اسٹوری سے ملاقات کے دوران انہوں نے زور دیا کہ مغربی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کر کے اعتماد بحال کرنا ہوگا تاکہ کسی بھی قسم کی مفاہمت ممکن ہوسکے۔

صدر نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ تو ماضی میں جوہری ہتھیاروں کا خواہاں رہا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔ مغربی ممالک کی بدگمانی کو غلط فہمی اور صہیونی حکومت کی جھوٹے پروپیگنڈے مہم کا نتیجہ ہے۔

پزشکیان نے کہا کہ موجودہ صورتحال مغربی فریق کی وعدہ خلافی کا نتیجہ ہے، اور جب تک وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتے، مذاکرات بے معنی رہیں گے۔

ناروے کے وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ مغربی ممالک مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں اور مفاہمت و اعتماد سازی کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اگر مشترکہ حل تلاش کیا جائے تو اسنپ بیک جیسے اقدامات سے بچا جاسکتا ہے۔

News ID 1935554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha