24 ستمبر، 2025، 5:09 PM

شہید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی، ایرانی سفارت خانے کا خراج عقیدت

شہید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی، ایرانی سفارت خانے کا خراج عقیدت

ایرانی سفارت خانے نے شہید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی پر کہا ہے کہ یہ مقاومتی مشن سے وفاداری کا موقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے حزب اللہ کے سابق سیکریٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ اور ان کے رفقاء کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی بیان جاری کیا ہے، جس میں ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس دن کو مزاحمت کے مشن سے تجدید عہد قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی الدین اور ان کے وفادار ساتھیوں کی برسی کے ایّام حسرت کے ساتھ گزر رہے ہیں۔

سفارتِ خانے نے شہید سید حسن نصراللہ کو ایک غیر معمولی سپہ سالار قرار دیا، جنہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزاد فکر افراد کے دلوں کو مسخر کیا۔ وہ آزادی کی علامت اور فتوحات کے معمار بنے، جنہوں نے دشمنوں کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

بیان کے مطابق، لبنان، ایران اور پورے خطے کی عوام اس موقع پر متحد ہو کر سید حسن نصراللہ کے راستے پر چلنے اور مزاحمت کے نظریے سے وابستگی کا عہد تازہ کریں گے، تاکہ نئی فتوحات کی بنیاد رکھی جاسکے۔

News ID 1935541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha