20 ستمبر، 2025، 5:36 PM

غرب اردن پر صہیونی قبضہ غیرقانونی، دنیا صدائے احتجاج بلند کرے، سربراہ اقوام متحدہ

غرب اردن پر صہیونی قبضہ غیرقانونی، دنیا صدائے احتجاج بلند کرے، سربراہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی برادری سے صہیونی جارحیت سے مرعوب ہونے کے بجائے اس کے مقابلے میں متحد ہونے کی اپیل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوترش نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی انتقامی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے مشترکہ طور پر صہیونی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کے انتقامی ردعمل سے نہیں ڈرنا چاہیے، بلکہ یہ ایک موقع ہے کہ دنیا متحد ہوکر اس کے خلاف مؤثر دباؤ ڈالے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ پر جاری جنگ اور مغربی کنارے کو ہڑپ کرنے کے اسرائیلی منصوبے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے میں سنگین نتائج پیدا کرسکتے ہیں۔

گوترش نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر قبضے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کی خاموشی مزید تباہی کا باعث بنے گی۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی کابینہ نے حال ہی میں مغربی کنارے کے الحاق کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا گیا تو اسرائیل مغربی کنارے کے مزید علاقوں کو باقاعدہ طور پر ضم کرلے گا۔

News ID 1935457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha